یو اے ای میں نئی تھری ڈی زیبرا کراسنگ

232

راس الخیمہ ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارت کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک میں بہتری اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت کے لیے ایک نئی زیبرا کراسنگ متعارف کرائی ہے جسے ”تھری ڈی واک وے” کا نام دیا گیا ہے۔ گلف نیوز اور خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر احمد السام النقبی نے کہا کہ نئی زیبرا کراسنگ کا مقصد سڑک پر تیز رفتاری سے آنے والی گاڑیوں کی رفتار کو کنٹرول کرنا ہے۔