وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری کا آزاد کشمیر میں تقسیم صحت کارڈ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ احساس پروگرام عوامی فلاح کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ اس کے تحت تمام وزارتوں میں تقریباً تیس کے قریب پراجکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے،ڈڈھیال میں سڑک کی تعمیر سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ان خیالات کا اظہا انہوں نے آزاد کشمیر میں تقسیم صحت …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ احساس پروگرام عوامی فلاح کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ اس کے تحت تمام وزارتوں میں تقریباً تیس کے قریب پراجکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے،ڈڈھیال میں سڑک کی تعمیر سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ان خیالات کا اظہا انہوں نے آزاد کشمیر میں تقسیم صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی سہولت کیلئے ڈڈھیال میں نادرہ آفس کا قیام جلد سے جلد عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بنیادی پنشن ہر مزدور کا حق ہے. تحریک انصاف کی حکومت میں ای او بی آئی کی بنیادی پنشن میں 23 فیصد اضافہ کیا گیا، اس بنیادی پنشن کو ایک سال میں 6500 سے 10,000 روپے تک لےجایا جائے گا۔ آخری مرحلہ میں بنیادی پنشن کو 15000 روپے تک بڑھایا جائے گا۔