اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ڈاکومنٹری "ضربِ آب" ریلیز کر دی۔ترجمان پاک بحریہ کے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ضربِ آب بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی سپیشل فورس اور میرینز پر بنائی گئی ہے۔ڈاکومنٹری سپیشل فورس اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ میرینز اور سپیشل فورس …
پاک بحریہ کی یومِ بحریہ کے موقع پر ڈاکومنٹری "ضربِ آب” ریلیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ڈاکومنٹری "ضربِ آب” ریلیز کر دی۔ترجمان پاک بحریہ کے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ضربِ آب بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی سپیشل فورس اور میرینز پر بنائی گئی ہے۔ڈاکومنٹری سپیشل فورس اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ میرینز اور سپیشل فورس کی پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے مظاہرے بھی ڈاکومنٹری کا حصہ ہیں،آفیسرز اور جوانوں کا وطن کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم ڈاکومنٹری کا حصہ ہے۔








