چین کے غیر ملکی زرمبادلہ اور سونے کے ذخائر میں اضافہ

بیجنگ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) چین کے غیر ملکی زرمبادلہ اور سونے کے ذخائر میں اگست کے دوران اضافہ ہوا ،ماہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 3.5 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 3.1072 ٹریلین ڈالر رہے جس کی وجہ ملکی اقتصادی شرح نمو اور ادائیگیوں کے توازن میں بہتری ہے۔مرکزی بینک کی جانب گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران چین کے غیر ملکی زر …

بیجنگ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) چین کے غیر ملکی زرمبادلہ اور سونے کے ذخائر میں اگست کے دوران اضافہ ہوا ،ماہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 3.5 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 3.1072 ٹریلین ڈالر رہے جس کی وجہ ملکی اقتصادی شرح نمو اور ادائیگیوں کے توازن میں بہتری ہے۔مرکزی بینک کی جانب گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران چین کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم بڑھ کر 3.1072 ٹریلین ڈالر رہا جبکہ ماہ کے دوران اس میں ہونے والے اضافے کی مالیت 3.5 ارب ڈالر رہی، ماہرین نے ماہ کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب ڈالر کمی کی پیش گوئی کی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے دوران امریکہ کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث ملکی کرنسی کی شرح تبادلہ 25 سال کی کم ترین سطح پر رہی اس کے باوجود غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ خوش آئند ہے۔چین کے سونے کے ذخائر میں بھی اگست کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ماہ کے آخر میں اس کے سونے کے ذخائر بڑھ کر 62.45 اونس رہے جو کہ 2018 ء کے اختتام کی سطح 59.560 ملین اونس سے 4.85 فیصد زیادہ ہیں۔ان ذخائر کی مالیت اگست کے دوران بڑھ کر 95.45 ارب ڈالر رہے جبکہ جولائی کے آخر میں ان کی مالیت 87.876 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید خبریں