پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوارکو ”عالمی یوم خواندگی” منایا گیا

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتواکو ''عالمی یوم خواندگی'' منایا گیا جس کا بنیادی مقصد ناخواندگی کے مسائل کے خاتمہ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ شرح خواندگی میں اضافہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف اور پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030ء کے بنیادی نکات میں شامل ہے۔ عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے چھوٹے …

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتواکو ”عالمی یوم خواندگی” منایا گیا جس کا بنیادی مقصد ناخواندگی کے مسائل کے خاتمہ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ شرح خواندگی میں اضافہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف اور پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030ء کے بنیادی نکات میں شامل ہے۔ عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سے سرکاری، غیر سرکاری اداروں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف پرگرامز ، واکس، سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا تاکہ ناخواندگی کے مسائل کے خاتمہ کو یقینی بنایا جاسکے۔