موسمیاتی تبدیلی کے پانچ بڑے منصوبے 150ملین ڈالر کی لاگت سے شروع کئے جارہے ہیں، زرتاج گل الیکٹرک وہیکلز اور شمسی چولہوں کا پروگرام جلد لانچ کرنے جا رہے ہیں، وزیر مملکت کی اے پی پی سے گفتگو،

راولپنڈی ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پہلے مالی سال کے بجٹ میں ٹین بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے لئے پی سی ون بنا کر 7.8بلین روپے کی لاگت مختص کی گئی ہے جوکہ ہماری وزارت کی بڑی کامیابی ہے۔ کلین اینڈگرین پروگرام کے تحت ملک بھر کے بیس بڑے شہروں میں پلانٹیشن کے ساتھ …

راولپنڈی ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پہلے مالی سال کے بجٹ میں ٹین بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے لئے پی سی ون بنا کر 7.8بلین روپے کی لاگت مختص کی گئی ہے جوکہ ہماری وزارت کی بڑی کامیابی ہے۔ کلین اینڈگرین پروگرام کے تحت ملک بھر کے بیس بڑے شہروں میں پلانٹیشن کے ساتھ پارکس کی تعمیر،ماحول کوآلودگی سے پاک کرنا،پینے کاصاف پانی کی فراہمی اورسیوریج کانظام بہتر کیا جائے رہا ہے۔ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے ای وہیکلز پالیسی کو منظوری کے لئے وفاقی کابینہ میں سمری بجھوادی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے گذشتہ روز” اے پی پی” سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاہے کہ ہماری حکومت میں ایک سال کی کارکردگی کودیکھاجائے تو سب سے پہلے فلیگ شپ پروجیکٹ ٹین بلین ٹری سونامی ہے جس میں ہم نے آئندہ چار سال کامنصوبہ بنا لیا ہے۔انہوں نے بہت سے ایسے منصوبے ہیں جن میں اٹھارویں ترمیم کاسامنا کرنا پڑتاہے مگرپولیتھن بیگز پرپابندی کا یہ پہلا منصوبہ ہے جس میں تمام صوبائی حکومتوں سے منظوری بھی کروالی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ پانچ بلین سالانہ پولیتھن بیگز کااستعمال ہوتاہے جس کی ڈمپنگ نہ ہونے سے بوجھ بنتاجارہاہے اورہمارے ماحول کے ساتھ انسانی صحت پراثر انداز ہورہاہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ کلین اینڈگرین پروگرام کے تحت ملک بھر کے بیس بڑے شہروں میں پلانٹیشن کے ساتھ پارکس کی تعمیر،ماحول کوآلودگی سے پاک کرنا،پینے کاصاف پانی کی فراہمی اورسیوریج کانظام بہترکرنا ہے اورجب تک کسی بھی شہر میں یہ تمام سہولتیں نہ ہوں تواس شہر کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔