چھوٹے تاجروںسے بات چیت میں پیش رفت ہورہی ہے،چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) سید شبرزیدی نے کہا ہے کہ ایف بی آر اورچھوٹے تاجروں کے درمیان بات چیت میں پیش رفت ہورہی ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوںنے کہاکہ ٹیکس سے متعلق معاملوں میں پاکستان تبدیلی کے عمل سے گزررہاہے،ٹیکس کے نظام کو سادہ وآسان بنانا اورٹیکس کی بنیاد میں وسعت ہماراہدف ہے۔انہوں نے کہاکہ خوشحال پاکستان کی …

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) سید شبرزیدی نے کہا ہے کہ ایف بی آر اورچھوٹے تاجروں کے درمیان بات چیت میں پیش رفت ہورہی ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوںنے کہاکہ ٹیکس سے متعلق معاملوں میں پاکستان تبدیلی کے عمل سے گزررہاہے،ٹیکس کے نظام کو سادہ وآسان بنانا اورٹیکس کی بنیاد میں وسعت ہماراہدف ہے۔انہوں نے کہاکہ خوشحال پاکستان کی منزل کے حصول کیلئے تمام لوگوں کو اپنا کردار اداکرناہوگا۔