صوبائی دارلحکومت لاہورمیں نویں محرم لحرام کی مناسبت سے شبیہ ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے،مجالس کا انعقاد

135

لاہور۔9 ستمبر(اے پی پی ) صوبائی دارلحکومت لاہورمیں نویں محرم ا لحرام کی مناسبت سے شبیہ ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے ۔لاہور میں نوےں محرم کا مرکزی جلوس پانڈوسٹریٹ سے برآمد ہوکر اسلام پورہ ،پرانی انارکلی سے ہوتا ہوا خےمہ سادات پہنچا جہاں سے واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا،علاوہ ازیں قصربتول شادمان سمیت کئی علاقوں سے ماتمی جلوس برآمد ہوئے اور مجالس کا بھی انعقاد کیا گیاجلوسوں کے شرکاءنے نوحہ خوانی ،ماتم داری اور زنجیر زنی کی جبکہ جلوسوں سے لبیک یاحسین کی صدائیں بھی گونجتی رہیں۔جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جبکہ جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی گئی نےز شرکاءکو سخت چیکنگ کے بعد جلوسوں اور مجالس مےں شرکت کی اجازت دی گئی ۔امام بارگاہ قصر بتول شادمان سے برآمد ہونے والا شبیہ ذوالجناح کا جلوس بھی مقررہ راستوں سے ہوتاہوا اختتام پزیر ہوگیا۔دریں اثناءنکلسن روڈ سمےت شہر کے کئی مقامات پر مجالس کا انعقاد بھی کیا گیاجن میں شہدا ئے کربلا کی لازوال قربانیوں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور زا کرین نے مصائب اہل بیت بیان کئے۔