یوم عاشور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عامر محمود کیانی

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی)یوم عاشور کے موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ یوم عاشور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، واقعہ کربلا حق اور باطل کے مابین کشمکش کا عملی اظہار ہے، معرکہ کربلا کی تفصیلات میں اہل اسلام کیلئے انمول اسباق پوشیدہ ہیں۔ منگل کو یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی)یوم عاشور کے موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ یوم عاشور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، واقعہ کربلا حق اور باطل کے مابین کشمکش کا عملی اظہار ہے، معرکہ کربلا کی تفصیلات میں اہل اسلام کیلئے انمول اسباق پوشیدہ ہیں۔ منگل کو یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں،یوم عاشور کے اس اہم موقع پر اہل کشمیر کی جدوجہد اور قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان اپنے حقوق کیلئے سفاک اور درندہ صفت بھارت سرکار کیخلاف برسرپیکار ہیں، اہل کشمیر 9 لاکھ سے زائد مسلح غاصب بھارتی فوجیوں اور انکی بربریت کا مقابلہ محض اللہ پر ایمان اور صبر و استقامت سے کر رہے ہیں، اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ اہل کشمیر کی اپنے ہاں سے خصوصی مدد فرمائیں، ظالم مودی سرکار کشمیر میں نامراد اور سنت حسین رضی اللہ عنہ پر کاربند کشمیری کامران ہوں، رب العزت ہمیں پیغام حسین رضی اللہ عنہ اپنانے اور باطل کے علمبردارواں سے ٹکرانے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائیں۔