جنیوا ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں تعینات مختلف ممالک کے سفرا ئ، نمائندگان ، مستقل مندوبین اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پرمقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں تعینات سفرا ءکو بھارت کی جانب سے 5 اگست کو اٹھائے گئے غیر آئینی …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ میں تعینات مختلف ممالک کے سفرا ئ، نمائندگان ، مستقل مندوبین ، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

مزید خبریں
جنیوا ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں تعینات مختلف ممالک کے سفرا ئ، نمائندگان ، مستقل مندوبین اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پرمقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں تعینات سفرا ءکو بھارت کی جانب سے 5 اگست کو اٹھائے گئے غیر آئینی اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات ، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے نہتے لوگ بھارتی استبداد سے نجات کے لئے عالمی برادری کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی ملاقاتوں کے دوران زور دیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں انسانوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو فوری طور پر اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔








