وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب

سیالکوٹ ۔ 10 ستمبر (اے پی پی )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج کشمیریوں کی قربانیاں کربلا کی یاد تازہ کر رہی ہیںاور اقوام عالم کی توجہ کی طالب ہیں۔ظلم کے خلاف ڈٹ جانے والے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔آج کشمیریوں سے ان کے مذہبی حقوق بھی چھین لیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیالکوٹ …

سیالکوٹ ۔ 10 ستمبر (اے پی پی )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج کشمیریوں کی قربانیاں کربلا کی یاد تازہ کر رہی ہیںاور اقوام عالم کی توجہ کی طالب ہیں۔ظلم کے خلاف ڈٹ جانے والے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔آج کشمیریوں سے ان کے مذہبی حقوق بھی چھین لیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیالکوٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ امام عالی مقام نے اپنی ذات پر دین اسلام کا عملی نفاذکر کے کربلا کے میدان میں باطل کوللکارا اور ظلم کے خلاف چٹان بن کر کھڑے رہے۔آج کا دن اس عظیم قربانی کو یاد کرنے کا دن ہے،امام عالی مقام کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے،ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا دن ہے۔آج کے دن کلمہ پڑھنے والے تفرقہ بازی کی نفی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو نبی کو مانتا ہے وہ آل نبی کو مانتا ہے، آج کے دن حسینی مشن جس میںشیعہ ،سنی ،وہابی اور دیوبندی تمام مسلمان حسین ابن علی کا مشن پورا کرنے کے لیے متحد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک کربلا ،کربلا میں بپا تھی۔ اور ایک کربلا آج مقبوضہ کشمیرمیں برپا ہے۔ مودی یزیدی کردار ادا کر رہا ہے ، حق والے باطل سے گھبراتے نہیں بلکہ دب کر اور ابھرتے ہیں۔آج کشمیریوں کی قربانیاں کربلا کی یاد تازہ کر رہی ہیںاور اقوام عالم کی توجہ کی طالب ہیں۔ظلم کے خلاف ڈٹ جانے والے کشمیروں کے یکجہتی کا اظہار کریں۔