لاہور۔10 ستمبر(اے پی پی )نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ کا یوم شہادت منگل کو ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ،شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مجالس عزا کے انعقاد کے علاوہ علم اور شبیہہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہو ئے جبکہ علماءکرام و ذاکرین نے واقعہ کربلا کے فضائل و مصائب پر روشنی ڈالی نیزحضرت امام حسینؓ اور انکے رفقاءکی حق، …
صوبائی دارالحکومت میں مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوکر کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر

مزید خبریں
لاہور۔10 ستمبر(اے پی پی )نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ کا یوم شہادت منگل کو ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ،شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مجالس عزا کے انعقاد کے علاوہ علم اور شبیہہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہو ئے جبکہ علماءکرام و ذاکرین نے واقعہ کربلا کے فضائل و مصائب پر روشنی ڈالی نیزحضرت امام حسینؓ اور انکے رفقاءکی حق، انصاف اور اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گےا۔اس سلسلہ میں صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں ہزاروں مقامات پر مذہبی اجتماعات اور تقاریب منعقد کی گئیں جبکہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں مجلسوں اور جلوسوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ رہی، پنجاب کے دیگر ڈویژن ،ضلعی اور تحصےل سطح پر قائم کنٹرول روم مرکزی کنٹرول روم سے رابطہ میں رہے ، لاہور سمیت بعض مقامات پر جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔لاہور میں 10محرم کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی دروزاہ سے برآمد ہوا جبکہ دیگرعلم اور شبیہہ ذوالجناح کے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہو گئے ، قبل ازیں ذاکرین نے مجالس عزا سے خطاب کیا۔ مرکزی جلوس چوک رنگ محل، مسجد وزیر خان ، چوہٹہ مفتی باقر، سوہا بازار ، اندرون ٹیکسالی گیٹ اور اندرون بھاٹی سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔








