اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہارپاکستان کی اہم سفارتی کامیابی ہے ، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کے اظہار کوپاکستان کی ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی متحرک سفارت کاری اپنے مثبت …

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کے اظہار کوپاکستان کی ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی متحرک سفارت کاری اپنے مثبت نتائج دکھانا شروع ہو گئی ہے، دُنیا پر بھارت کا بدنما چہرہ ہرروززیادہ سے زیادہ عیاں ہو رہا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت ہو رہی ہے اور پاکستان کی متحرک سفارت کاری کے نتیجے میں بین الاقوامی ضمیر آہستہ آہستہ جاگناشروع ہو گیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وتشدد کاسلسلہ متواترجاری ہے اور ایک ماہ سے زائد جاری کرفیو سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو کمیونیکیشن کی سہولیات تو درکنار ادویات اور خوراک جیسی بنیادی ضروریات کی اشد کمی کا سامنا ہے۔