چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا نئے عدالتی سال کے آغاز کے موقع پرتقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ کرپشن قانون کی حکمرانی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس نے قیام پاکستان سے عدالتی نظام کوجکڑ رکھا ہے جوڈیشل ایکٹیویزم کی بجائے سپریم کورٹ عملی اورفعال جوڈیشلزم کو فروغ دے رہی ہے،جب ضروری ہوا،عدالت سوموٹونوٹس لے گی، ملک میں ایسا نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے جس میں کرپشن کیلئے کوئی …

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ کرپشن قانون کی حکمرانی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس نے قیام پاکستان سے عدالتی نظام کوجکڑ رکھا ہے جوڈیشل ایکٹیویزم کی بجائے سپریم کورٹ عملی اورفعال جوڈیشلزم کو فروغ دے رہی ہے،جب ضروری ہوا،عدالت سوموٹونوٹس لے گی، ملک میں ایسا نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے جس میں کرپشن کیلئے کوئی جگہ نہ ہو،بدھ کونئے عدالتی سال کے آغاز کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ قانون کی حکمرانی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے جس نے قیام پاکستان کے وقت سے عدالتی نظام کو جکڑ رکھا ہے، مجھے علم ہے کہ سوسائٹی کا ایک طبقہ جوڈیشل ایکٹیویزم میں عدم دلچسپی پر ناخوش ہے یہی طبقہ چند ماہ پہلے جوڈیشل ایکٹیویزم پر تنقید کرتا تھا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ سو موٹو پر عدالتی گریز زیادہ محفوظ اور کم نقصان دہ ہے، ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہیں اورمیں واضح کرناچاہتاہوں کہ عدالتی عمل میں جودلچسپی رکھتے ہیں وہ درخواست دائر کریں جس کو سن کر فیصلہ کیاجائے گا