اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد سے بن قاسم انڈسٹریل پارک اور کورنگی کریک انڈسٹریل پارک کے مقامی سرمایہ کاروں کے وفد نے خصوصی اقتصادی زونز میں ٹیکس وصول کرنے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایف بی آر کے چیئرمین سید شبر زیدی اور …
مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد سے بن قاسم انڈسٹریل پارک اور کورنگی کریک انڈسٹریل پارک کے مقامی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد سے بن قاسم انڈسٹریل پارک اور کورنگی کریک انڈسٹریل پارک کے مقامی سرمایہ کاروں کے وفد نے خصوصی اقتصادی زونز میں ٹیکس وصول کرنے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایف بی آر کے چیئرمین سید شبر زیدی اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم کے مشیر نے خصوصی اقتصادی زونز کو فراہم کردہ ٹیکس مراعات پر روشنی ڈالی۔ ان مراعات میں کسٹم ڈیوٹی سے ایک بار استثنٰی اور ان زونز میں پلانٹ اور مشینری کی درآمد پر ٹیکسوں کی چھوٹ شامل ہے۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ حکومت نے تمام سرمایہ کاروں کو 10 سال کے لئے ٹیکس چھوٹ بھی دے رکھی ہے جو 30 جون 2020 تک ان خصوصی اقتصادی زونز میں پیداوار شروع کریں گے۔ مشیر تجارت رزاق داﺅد کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس مراعات کے علاوہ موجودہ حکومت نے خصوصی اقتصادی زونز میں جدید ترین انفراسٹرکچر مہیا کرکے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے اسٹریٹجک فیصلہ لیا ہے تاکہ وہ جلد سے جلد تجارتی پیداوار کو شروع کرکے قومی معیشت میں حصہ ڈال سکیں۔








