اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے دوبارہ عمرہ کی ادائیگی پر لاگو فیس ختم کرنے کے سعودی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزارت مذہبی امور کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں، سعودی حکومت کی جانب سے دوبارہ عمرہ پر 2 ہزار ریال فیس ختم کرنے کا اعلان …
وزیر اعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، سعودی حکومت کی جانب سے دوبارہ عمرہ پر 2 ہزار ریال فیس ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،وفاقی وزیر نور الحق قادری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے دوبارہ عمرہ کی ادائیگی پر لاگو فیس ختم کرنے کے سعودی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزارت مذہبی امور کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں، سعودی حکومت کی جانب سے دوبارہ عمرہ پر 2 ہزار ریال فیس ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی وزارت مذہبی امور کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان ہر سال عمرہ ادائیگی کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے، ہر سال تقریبا 16 لاکھ پاکستانی عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں، امید ہے اس شرط کے ختم ہونے پر عمرہ زائرین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاویز کرجائے گی۔ حکومت اور وزارت مذہبی امور شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران معاملہ اٹھایا تھا، وزارت مذہبی امور سعودی وزیر حج محمد صالح بنتن کے بھی شکرگزار ہے، دوبارہ عمرہ فیس ختم کرنے سے پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستانی عوام نے سعودی حکام کے فیصلے کا خیرمقدم اور اسے احسن اقدام قرار دیا ہے۔








