حکومت نے سیلز ٹیکس ری فنڈ کی مد میں مزید 15.6 ارب روپے کی ادائیگی کی ہے،وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت نے بدھ کو سیلز ٹیکس ری فنڈ کی مد میں مزید 15.6 ارب روپے کی ادائیگی کی ہے۔گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری ہونے والے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ملک میں کاروبار میں آسانیوں اوراقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لانے …

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت نے بدھ کو سیلز ٹیکس ری فنڈ کی مد میں مزید 15.6 ارب روپے کی ادائیگی کی ہے۔گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری ہونے والے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ملک میں کاروبار میں آسانیوں اوراقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے 8415 پیمنٹ آرڈرز کے ذریعے 15.6 ارب روپے سیلزٹیکس ری فنڈ کی مد میں ادا کردئیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بانڈز اورایڈجسٹمنٹس کی مد میں 5.4 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔