ٹونگا کے وزیر اعظم انتقال کرگئے

63

ولنگٹن ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) ٹونگا کے وزیر اعظم اکیلیسی پوہیوا انتقال کر گئے ، ان کی عمر 78 سال تھی جو طویل عرصہ سے نمونیا کے مرض میں مبتلا تھے۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ ٹونگا کے ایوان وزیر اعظم نے شہریوں سے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کرنے کے لئے کہا تھا تاہم گزشتہ روز شدید بیماری کے سبب ان کا انتقال ہوگیا جو نیوزی لینڈ کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ریڈیو نیوزی لینڈ اور آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے سب سے پہلے ان کے انتقال کی خبر جاری کی ۔ٹونگا جنوبی بحرالکاہل کے 170جزائر پر مشتمل ایک چھوٹا ملک ہے ۔