فیصل آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) ماہرین زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو فصل میں اجزائے کبیرہ وصغیرہ کے بروقت و مناسب استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کپاس میں بحران کی کمی سے بچنے اور فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ماہرین زراعت کے مشوروںپر سنجیدگی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ نائٹروجن ، فاسفورس، پوٹاشیم پر مشتمل اجزائے کبیرہ اور …
کاشتکار کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے سفارش کردہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں،ماہرین زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) ماہرین زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو فصل میں اجزائے کبیرہ وصغیرہ کے بروقت و مناسب استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کپاس میں بحران کی کمی سے بچنے اور فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ماہرین زراعت کے مشوروںپر سنجیدگی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ نائٹروجن ، فاسفورس، پوٹاشیم پر مشتمل اجزائے کبیرہ اور آئرن ، زنک ، بوران پر مشتمل اجزائے صغیرہ کا بروقت استعمال اشد ضروری ہے کیونکہ کپاس کے پودے کو اگائو سے لے کر ٹنڈوں کے بننے تک نائٹروجن کی بھر پور ضرورت ہوتی ہے جبکہ پھول بنتے وقت پودے کو سب سے زائد مقدار میں نائٹروجن درکار ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نائٹروجن کی کمی کی علامات سب سے پہلے کپاس کے پودوں میں نچلے پتوں پر ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں جس سے پتوں کا رنگ پیلا پڑنا شروع ہوجاتاہے اور بڑھوتری رکنے کے ساتھ ساتھ ٹنڈے سوکھ کرگرنا شروع ہو جاتے ہیں








