اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ ہماری ترقی و خوشحالی میں تجارت اور سرمایہ کاری کی اہمیت اور ضرورت سے انکار ممکن نہیں، کاروبار میں آسانی کے لئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ جمعرات کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں …
پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، عارف علوی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ ہماری ترقی و خوشحالی میں تجارت اور سرمایہ کاری کی اہمیت اور ضرورت سے انکار ممکن نہیں، کاروبار میں آسانی کے لئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ جمعرات کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور تجارت کے فروغ کے لیے آسان اور قابل عمل پالیسیوں کی تشکیل ایک اہم قدم ہے۔ متعدد ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اس ضمن میں مختلف منصوبوں پر کام شروع بھی ہو چکا ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کی پاکستان میں کاروبار میں آسانی کی درجہ بندی میں کئی درجے بہتری آئی ہے اور امید ہے کہ اس میں مزید بہتری آئے گی۔ یہ سہولت صرف بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ہی نہیں بلکہ اندرونی سرمایہ کاری کے لیے بھی ضروری ہے۔








