اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھیجوانے کے لئے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں (کل) جمعہ کو ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ان کے حق خودارادیت کی …
وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مظفر آباد میں (کل) ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھیجوانے کے لئے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں (کل) جمعہ کو ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت کے لئے پوری پاکستانی قوم نے وزیر اعظم کی آواز پر لبیک کہا ہے اور اس سلسلے میں ہر جمعہ کو باہر نکل کر کشمیری عوام کو ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا پیغام دیا جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور کشمیریوں کی نسل کشی کے منصوبے کو بھی موئثر انداز میں عالمی برادری کے روبرو اجاگر کرنے کے لئے سیاسی و سفارتی سطح پر متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ پاکستان کی قیادت دنیا کو یہ باور کرا رہی ہے کہ بھارت پر ہندو بالادستی کے آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریے سے جنم لینے والے خطرات سے محض خطے کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کو بھی خطرہ ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ بھارت کی انتہا پسند قیادت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ممکنہ نسل کشی سے چشم پوشی عالمی امن و استحکام کےلئے شدید خطرے کا باعث ہوگی،پاکستان بھارت پر واضح کر دینا چاہتا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم کسی موڑ پر انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم ان کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔








