مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

68

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد126900 کیوسک اور اخراج 150000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 17100 کیوسک اور اخراج17100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد15700 کیوسک اور اخراج25000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد49000 کیوسک اور اخراج 15300کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1548.44 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.690 ملین ایکڑ فٹ ہے۔