عوام کو زبان اور فرقے کی بنیاد پر تقسیم نہ کیا جائے،آصف علی زرداری کو سندھ کے حوالے سے ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی، اسد عمر

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ زبان اور فرقے کی بنیاد پر عوام کو تقسیم نہ کیا جائے' ہمیں اس وقت اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں سابق صدر آصف علی زرداری کے مہاجروں کے حوالے سے بیان پر اسد عمر نے کہا کہ 1945ء کے الیکشن کے نتائج دیکھ …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ زبان اور فرقے کی بنیاد پر عوام کو تقسیم نہ کیا جائے’ ہمیں اس وقت اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں سابق صدر آصف علی زرداری کے مہاجروں کے حوالے سے بیان پر اسد عمر نے کہا کہ 1945ء کے الیکشن کے نتائج دیکھ کر انگریز یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ قائداعظم محمد علی جناح مسلمانوں کے واحد ترجمان ہیں۔ زبان اور فرقے کی بنیاد پر عوام کو تقسیم نہ کریں۔ پاکستان کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ آصف علی زرداری کو سندھ کے حوالے سے ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔