اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور جلسہ عام سے خطاب کے لئے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے۔ مقامی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پوری قوم کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ اس موقع پر مظفرآباد کی فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔