مظفر آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سفیر کشمیر عمران خان کشمیریوں کی آواز اقوام متحدہ لے کر جا رہے ہیں، پوری کشمیری قوم عمران خان کو اپنا سفیر سمجھتی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی میں ہمت ہے تو وہ وزیراعظم عمران خان کی طرح کشمیری عوام سے خطاب کر کے دکھائیں، مودی میں ہمت ہے تو وہ کرفیو اٹھائے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مظفر آباد میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب

مزید خبریں
مظفر آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سفیر کشمیر عمران خان کشمیریوں کی آواز اقوام متحدہ لے کر جا رہے ہیں، پوری کشمیری قوم عمران خان کو اپنا سفیر سمجھتی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی میں ہمت ہے تو وہ وزیراعظم عمران خان کی طرح کشمیری عوام سے خطاب کر کے دکھائیں، مودی میں ہمت ہے تو وہ کرفیو اٹھائے اور پھر اپنا تماشا دیکھے۔ جمعہ کو مظفر آباد میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی نے ماﺅں بیٹیوں کے سپوتوں کو کیوں پابند سلاسل کر رکھا ہے، دنیا سوال کر رہی ہے کہ آزاد کشمیر میں ٹی وی دیکھا جا رہا ہے، اخبارات چل رہے ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل سروس چل رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں یہ سب کیوں بند ہیں، کشمیری عوام پر پولیس کے پہرے کیوں ہیں، کیوں لاکھوں کی تعداد میں فوج تعینات کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ عاشورہ کے جلوس پر پابندی لگائی گئی، عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، قربانی نہیں کرنے دی گئی، جمعہ کی اذان ہوتی ہے تو کرفیو کو مزید سخت کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفیر کشمیر عمران خان کشمیریوں کی آواز اقوام متحدہ لے کر جا رہا ہے اور پوری کشمیری قوم عمران خان کو اپنا سفیر سمجھتی ہے۔ وزیر خارجہ نے کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ عمران خان پوری دنیا کے سامنے کشمیری عوام کا مقدمہ لڑیں گے اور فتح کشمیریوں کی ہوگی۔








