وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی کا کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے تاریخی جلسہ کے موقع پر اظہارِ خیال

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ مودی جنوبی ایشیاءکو بیسیویں صدی کے آغاز کے دور میں دھکیلنا چاہتا ہے، ایک ماہ سے زیادہ کا کرفیو فاشزم کی بدترین مثال ہے۔ مظفر آباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ہونے والے تاریخی جلسہ کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشیاءخوردونوش اورادویات کی بندش …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ مودی جنوبی ایشیاءکو بیسیویں صدی کے آغاز کے دور میں دھکیلنا چاہتا ہے، ایک ماہ سے زیادہ کا کرفیو فاشزم کی بدترین مثال ہے۔ مظفر آباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ہونے والے تاریخی جلسہ کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشیاءخوردونوش اورادویات کی بندش سے وادی کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔وزارت بحری امور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق علی زیدی نے کہا کہ مودی کو نہ روکا گیا تو دنیا ہٹلر کے ہولوکاسٹ کو بھول جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت مشرق کے ہٹلر کے شکنجے میں ہے ، فاشست فوجوں نے محرم الحرام کی حرمت کا خیال بھی نہ رکھا، مودی اپنے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر پائے گا۔