وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات عبدالحفیظ شیخ سے سٹی بنک کے سینئر انتظامی عہدیداروں کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات عبدالحفیظ شیخ سے سٹی بنک کے سینئر انتظامی عہدیداروں کے وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سٹی بنک کے صدر اورکنٹری کارپوریٹ آفیسرندیم لودھی نے کی۔ ملاقات میں پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور ترغیبات پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔وفد نے پاکستان کی اقتصادی اورمالیاتی پالیسیوں پراعتماد کا اظہارکیا۔وفد نے …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات عبدالحفیظ شیخ سے سٹی بنک کے سینئر انتظامی عہدیداروں کے وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سٹی بنک کے صدر اورکنٹری کارپوریٹ آفیسرندیم لودھی نے کی۔ ملاقات میں پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور ترغیبات پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔وفد نے پاکستان کی اقتصادی اورمالیاتی پالیسیوں پراعتماد کا اظہارکیا۔وفد نے پاکستان میں اقتصادی ترقی کے عمل بالخصوص کیپٹل مارکیٹ میں بھرپورطریقے سے اپنا کرداراداکرنے کا یقین دلایا۔وزیراعظم کے مشیر نے وفد کو حکومت کی اقتصادی اصلاحات، کیپٹل مارکیٹ کے فروغ اورترقی اورغیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک میں کاروبارمیں آسانیوں کے ضمن میں کئی اقدامات کئے ہیں جن کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔