اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطاءنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی کرپشن چھپانے کے لئے قوم کے مستقبل سے نہ کھیلے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پہلے ایک سال میں کیسز کی تعداد 93 سے 307 پر پہنچ گئی تھی۔ یہ بات انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہی۔ …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطاءکا مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس پر ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطاءنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی کرپشن چھپانے کے لئے قوم کے مستقبل سے نہ کھیلے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پہلے ایک سال میں کیسز کی تعداد 93 سے 307 پر پہنچ گئی تھی۔ یہ بات انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت پولیو وائرس سے بھرے گٹر چھوڑ کر گئی تھی، آئی ایم بی کی رپورٹ کے مطابق لیگی حکومت نے تباہ شدہ پولیو پروگرام چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ 5 مئی 2014ءکو پاکستان پر سفری پابندیاں لگیں، (ن) لیگ کی نااہلی کی وجہ سے حاجیوں کو بھی قطرے پینے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدارا بچوں کے مستقبل کی خاطر پولیو پروگرام کو سیاسی نہ بنائیں۔








