وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد جلسہ کے دوران لائن آف کنٹرول پر جانے کے خواہش مند نوجوانوں کو اپنے خطاب میں خصوصی طور پر مخاطب کیا

مظفر آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد جلسہ کے دوران لائن آف کنٹرول پر جانے کے خواہش مند نوجوانوں کو اپنے خطاب میں خصوصی طور پر مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے جذبہ کو سراہتا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ آپ لوگ کنٹرول لائن کی طرف جانا چاہتے ہیں لیکن یہ میں آپ کو بتاﺅں گا کہ کب جانا ہے۔ ان …

مظفر آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد جلسہ کے دوران لائن آف کنٹرول پر جانے کے خواہش مند نوجوانوں کو اپنے خطاب میں خصوصی طور پر مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے جذبہ کو سراہتا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ آپ لوگ کنٹرول لائن کی طرف جانا چاہتے ہیں لیکن یہ میں آپ کو بتاﺅں گا کہ کب جانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے جذبہ کو سراہتا ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ لوگ کنٹرول لائن کی طرف جانا چاہتے ہیں لیکن یہ میں آپ کو بتاﺅں گا کہ کب جانا ہے۔ پہلے مجھے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے دیں اور دنیا کو بتانے دیں کہ اگر کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اس کا اثر پوری دنیا تک جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان زندہ باد اور کشمیر زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ جلسہ گاہ عوام سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی اور مظفر آباد کی فضاءکشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج رہی تھی۔