اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنے زورِ بازو پر ناز کرنے والے مودی ایک گھنٹے کے لئے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھا کردیکھیں انھیں پتہ چل جائے گا ردعمل کسے کہتے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کی بہنیں ،بیٹیاں ،مائیں ،بزرگ ،بچے اور جوان انسانیت کی تذلیل کا جواب دینے کے لئے …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا جموں کشمیر سالیڈیر یٹی موومنٹ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنے زورِ بازو پر ناز کرنے والے مودی ایک گھنٹے کے لئے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھا کردیکھیں انھیں پتہ چل جائے گا ردعمل کسے کہتے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کی بہنیں ،بیٹیاں ،مائیں ،بزرگ ،بچے اور جوان انسانیت کی تذلیل کا جواب دینے کے لئے بے تاب بیٹھے ہوئے ہیں ، 27ستمبر کو وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھیں گے ،وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ہر حد تک جائیں گے ،پاکستان اور پاکستانیوں کا مقبوضہ کشمیر کے ساتھ خون ،وجود ،درد اور احساس کا رشتہ ہے ،کشمیر ہمارا دفاعی حصار ہے ،ظلم ،جبر اور سیاہ رات ختم ہونے والی ہے ، جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے ،کشمیر کے معاملے پر اپوزیشن اپنی ذات سے باہر نکل کر "نیشنل کاز ” کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ،اپوزیشن ہر معاملے اور ایشو پر سیاست کرنی چھوڑ دے،یہ وقت یکجا ہو کر دنیا کو پیغام دینے کا ہے ۔وہ جمعہ کی شام ڈی چوک میں جموں کشمیر سالیڈیریٹی موومنٹ (جے کے ایس ایم) کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کر رہی تھیں ۔ کشمیر سالیڈیریٹی موومنٹ کی چیئرپرسن عظمی گل ،سینٹیر مہر تاج ، ایم این اےز نزہت پٹھان ،عظمی ریاض،پی ٹی آئی آزاد کشمیر خواتین ونگ کی صدر خولہ خان سمیت ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے خواتین کی کثیر تعداد تقریب میں شریک تھی ۔








