امیر کویت طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے فارغ

61

کویت سٹی ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کوامریکا کی ایک ہسپتال میں طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔یہ بات کویت کے امیر کے دفتری امور کے وزیر شیخ علی جراح الصباح نے بتائی۔انہوں نے کہا کہ معائنے کے سلسلے میں تمام ٹیسٹوں کی رپورٹیں اطمینان بخش رہیں۔واضح رہے کہ امیر کویت کے ہسپتال میں طبی معائنے کی غرض سے داخل ہونے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ انکی مقررہ ملاقات ملتوی کر دی گئی تھی۔