خیبر پختونخوا حکومت قبائلی اضلاع کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے ایک ارب روپے خرچ کر رہی ہے

140

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی)خیبر پختونخوا حکومت قبائلی اضلاع کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے ایک ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہو بتایا کہ واٹر سپلائی سکیم کا آغاز ضلع خیبر کے علاقہ شلمان سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے دریائے کابل کا پانی استعمال کیا جائے گا اور تمام قبائلی اضلاع میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا تاکہ قبائلی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے توانائی کے ساتھ ساتھ اقتصادی وسائل کی بھی بچت ہو گی۔