ملتان ۔14 ستمبر (اے پی پی)نامور شاعر ،ماہرتعلیم اور دانشور پروفیسر حسین سحر کی تیسری برسی 15ستمبر کومنائی جارہی ہے۔پروفیسر حسین سحر 10اکتوبر1942ء کوجلال آباد ضلع فیروز پور (بھارت)میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد پہلے قصور اور مارچ 1948ء میں ملتان آگئے۔انہوں نے عمربھر اسی شہر میں علم وادب کی خدمت کی۔پروفیسر حسین سحر نے اردو،پنجابی اور علوم اسلامیہ میں ایم اے کے علاوہ قانون کی ڈگری بھی حاصل …
نامور شاعر ،ماہرتعلیم اور دانشور پروفیسر حسین سحر کی تیسری برسی 15ستمبر کومنائی جارہی ہے

مزید خبریں
ملتان ۔14 ستمبر (اے پی پی)نامور شاعر ،ماہرتعلیم اور دانشور پروفیسر حسین سحر کی تیسری برسی 15ستمبر کومنائی جارہی ہے۔پروفیسر حسین سحر 10اکتوبر1942ء کوجلال آباد ضلع فیروز پور (بھارت)میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد پہلے قصور اور مارچ 1948ء میں ملتان آگئے۔انہوں نے عمربھر اسی شہر میں علم وادب کی خدمت کی۔پروفیسر حسین سحر نے اردو،پنجابی اور علوم اسلامیہ میں ایم اے کے علاوہ قانون کی ڈگری بھی حاصل کی۔ انہوں نے لیکچرار کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا اور سول لائنز کالج ملتان اور ولایت حسین کالج سمیت مختلف اداروں میں خدمات انجام دیں۔ وہ پرنسپل کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد سعودی عرب چلے گئے اورطویل عرصہ وہاں گزارا۔اردو اور پنجابی کے شعری مجموعوں ،تنقیدی مضامین سمیت مختلف موضوعات پر ان کی 30سے زیادہ کتب شائع ہوئیں۔ ان کا سب سے اہم کام قرآن پاک کا منظوم ترجمہ ہے جو” فرقان عظیم” کے نام سے شائع ہوا۔








