آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کا آغازاتوار سے میانمار میں ہو گا

224
دو رکنی قومی ٹیم ایشین سنوکر سکس ریڈ ٹیم اینڈ انڈر ۔21 مینز چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے (کل) ایران روانہ ہوگی

اسلام آباد۔ 14 ستمبر (اے پی پی)آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ اتوار سے میانمار میں شروع ہو گی۔ پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف، ذوالفقار عبدالقادر اور محمد احسن جاوید ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ہفتہ کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کیلئے تین کیوئسٹس کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں محمد آصف، ذوالفقار عبدالقادر اور محمد احسن جاوید شامل ہیں۔ پی بی ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے کیوئسٹس باصلاحیت ہیں، امید ہے کہ وہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ واپس وطن لوٹیں گے۔ پی بی ایس اے کے میڈیا کو آرڈینیٹر نوید کپاڈیہ بھی ٹیم کے ہمراہ جائیں گے اور میگا ٹورنامنٹ میں بطور ریفری فرائض سر انجام دیں گے۔