پٹرولیم منصوعات کی پیداوار میں اضافہ کے لئے کثیر الجہتی حکومتی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، وزارت پٹرولیم

138

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی پیداوار میں اضافہ کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملی وضع کی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، پٹرولیم منصوعات کی پیداوار میں اضافہ کے لئے موجودہ تیل صاف کرنے والی ریفائنری کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے جبکہ نئی ریفائنریز کے قیام پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع نے ”اے پی پی” کو بتایا کہ اس وقت 5میں سے 3ریفاینریز فعال انداز میں کام نہیں کر رہیں۔ ان ریفاینریز کی کارکردگیوں کو بہتر بنانے اور ان کے استعداد میں بہتری کے لئے حکومت نے 10سالہ ٹیکس استثنیٰ کی رعایت دی ہے۔ یہ رعایت ڈیپ کنورژن آئل ریفارنریز کے لئے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نئی ڈیپ کنورژن آئل ریفارنریز کے قیام کے لئے حکومت نے بہترین ترغیباتی پیکج پیش کیا ہے جس کے تحت ایسی ریفارنریز کو مشینری، گاڑیاں، پلانٹس، آلات اور دیگر مواد کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں کاروبار میں آسانیوں کے سلسلے میں پٹرولیم سیکٹر کے لئے حکومت نے ایک روڈ میپ کا اعلان کیا جس میں سرخ فیتہ کے خاتمے اور مختلف ذیلی شعبوں میں آگے بڑھنے کے لئے مراعات و ترغیبات دی گئی ہیں۔