کولمبیا، طیارہ حادثے میں 7 افراد ہلاک، 3 زخمی

66

بگوٹا ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) جنوب مشرقی کولمبیا میں چھوٹا طیارہ حادثہ میں گر کر تباہ ہوگیا جس 7 افراد ہلاک اور3 زخمی ہو گئے۔علاقے میں فائر فائٹر کے کمانڈرکارلوس گینن نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ چھوٹا طیارہ پوپایان سے لوپیز کے لئے جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 7 افراد ہلاک اور3 زخمی ہو گئے۔طیارے میں 9 افراد سوار تھے جبکہ ایک بچہ زمین پر زخمی ہوا۔انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز طیارے سے تیل کے اخراج کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر طیارے کے حادثے کی وجوہات معلوم نہیں سکیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔