کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلا کر دم لیں گے،وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک

77

نوشہرہ۔16ستمبر(اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہتر خارجہ پالیسی کی بدولت دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے جس کا اعتراف امریکی صدر ٹرمپ سمیت عالمی طاقتوں کے سربراہان خود کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دلا کر دم لیں گے، بھارتی سپریم کورٹ نے بھی کشمیر ی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے لیا ہے، بھارتی حکمران ہوش کے ناخن لیں جنگ مسئلے کا حل نہیں‘عالمی طاقتیں بھارت پر تجارتی پابندیاں عائد کریں، اسلامی ممالک بھارت کے ساتھ احتجاجا تجارتی معاہدے معطل کریں ،پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہونے کے ناطے امن کے لیے کوشاں ہے اگر بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ،پوری پاکستانی قوم اپنی پاک افواج اور کشمیر یوں کے ساتھ ہیں‘ پاکستان میں بہت جلد خوشحالی آئے گی‘ اقتصادی بحران کافی حد تک ختم ہوچکا ہے‘ پورے ملک میں یکساں ترقی کا عمل شروع ہوچکا ہے