لاہور۔17 ستمبر(اے پی پی )اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب میاں شجاع الدین ذکاءنے کہا ہے کہ پنشنرز کےلئے اینٹیسپیٹری پنشن اور پنشن کارڈز کا اجراءوفاقی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے جس کا مقصد پنشنرز کے مسائل اور مشکلات کو کم کرنا ہے ¾ آج کا دن ہمارے ادارے کےلئے بہت بڑا اور تاریخ ساز لمحہ ہے ¾ پنشنر کارڈز کا اجراءپاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی کیا جائے گا،وہ منگل کے روز اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب کے دفتر میں پنشن کارڈز کے اجراءکی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان ریونیو ڈاکٹر تجمل الہی اور ریٹائر ہونے والے ملازمین بھی موجود تھے،اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب میاں شجاع الدین ذکاءنے کہا کہ پنشنرز کے مسائل اور مشکلات کومحسوس کرتے ہوئے ایڈیٹر جنرل پاکستان نے وفاقی حکومت کی سرپرستی میں شبانہ روز محنت کر کے پنشنرز کے مسائل کو کم کیا ہے، میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ادارے کےلئے ایک بہت بڑا سنگ میل ہے،انہوں نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت کا بڑا احسن اقدام ہے کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن کے معاملات کو بہتر کرنے کےلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پنشنرز کارڈز کا دائرہ کار بہت جلدملک کے دیگر صوبوں تک وسیع کیا جائےگا