وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے

80
انصاف اور قانون کی عملداری کے بغیر ریاستوں کا شیرازہ بکھر جاتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ
انصاف اور قانون کی عملداری کے بغیر ریاستوں کا شیرازہ بکھر جاتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان جمعرات کو سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے جہاں وہ سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی شراکتداری کو مزید تقویت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74 ویں سیشن میں شرکت کیلئے نیویارک کے دورہ سے قبل 19 سے 20 ستمبر تک سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ سعودی عرب میں اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سے 5 اگست کے بعد بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے مسئلہ پر ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کے فروری 2019ء میں دورہ پاکستان کے بعد سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے تمام شعبہ جات میں باہمی تعلقات کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔