نیب نے خورشید شاہ کی گرفتاری سے آگاہ کردیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی

68

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی گرفتاری کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کردیا ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے ایوان کو بتایا کہ چیئرمین احتساب بیورو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سید خورشید احمد شاہ کو بدعنوانیوں کی وجہ سے 18 ستمبر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔