کراچی۔ 19 ستمبر (اے پی پی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 600 پوائنٹس کے اضافے سے32 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 81 ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔