اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ہفتہ کو نیویارک پہنچنے پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ میں اپنے قیام کے دوران آئی ٹی ماہرین سے بھی ملاقات کریں گے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ امریکہ کے لئے پاکستان کی برآمدات سے متعلق بہت امید ہے۔