ٹوکیو ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) اٹلی، آئرلینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں نے رگبی ورلڈ کپ میں اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ اٹلی کی ٹیم نے نمیبیا، آئرلینڈ نے سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ ٹونگا کو شکست دے دی۔ نویں رگبی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاپان میں جاری ہے، پول اے کے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو بآسانی 27-3 سے ہرا دیا۔ پول بی کے میچ میں اٹلی کی ٹیم نے نمیبیا کو 47-22 سے شکست دی جبکہ پول سی کے میچ میں 2003ء کی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم بآسانی ٹونگا کی ٹیم کو 3 کے مقابلے میں 35 پوائنٹس سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔