امریکہ کا سوشل میڈیا پر 4 سالہ شامی زخمی بچے کی قا بل رحم حالت والی تصویر پر گہرے صدمے کا اظہار

واشنگٹن ۔ 19 اگست (اے پی پی) امریکہ نے سوشل میڈیا پر 4 سالہ شامی زخمی بچے کی قا بل رحم حالت والی تصویر پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ تصویر شا م میںجنگ کی تباہ کاریوں اور درپیش صورتحال کی حقیقی عکاسی کرتی ہے ۔جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کے حوالہ سے بتایا کہ مٹی اور خون میں …

واشنگٹن ۔ 19 اگست (اے پی پی) امریکہ نے سوشل میڈیا پر 4 سالہ شامی زخمی بچے کی قا بل رحم حالت والی تصویر پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ تصویر شا م میںجنگ کی تباہ کاریوں اور درپیش صورتحال کی حقیقی عکاسی کرتی ہے ۔جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کے حوالہ سے بتایا کہ مٹی اور خون میں لتھڑے شام کے اس چھوٹے بچے نے اپنی زندگی میں جنگ ،اموات، غربت اور تباہ کاریوں کے سوا کچھ نہیں دیکھا اور اس بچے کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر ہی شا م میںجنگ کی تباہ کاریوں اور درپیش صورتحال کو ظاہر کرتی ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے معمولی کی سفارتی بریفنگ سے ہٹ کر رپوٹر سے شام کے زخمی بچے کی تصویر کے حوالہ سے باقاعدہ طورپر استفسار کیااور کہاکہ یہ تصویر شام کی صورتحال سے ہمیں واضح آگاہی دیتی ہے۔

Leave a Reply