چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے دوسرے مرحلہ میں غربت کے خاتمے، زراعت اور صنعتی تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی، حکام سی پیک اتھارٹی

57

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبہ کا دوسرا فیز لوگوں کے لئے معاشی فوائد لے کر آئے گا جس میں غربت کے خاتمے ، زراعت اور صنعتی تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق موجودہ حکومت سی پیک اگلے مرحلے میں پاکستانی عوام کے لئے معاشی فوائد لے کر آئے گا۔ سی پیک قومی معیشت کو مزید فروغ ملے گا اور غربت کے خاتمہ میں مدد گار ثابت ہو گا۔ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہیی سی پیک منصوبوں کی رفتار کو تیز کردیا ہے اور جاری منصوبوں سے ملک میں غربت کے خاتمے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔