اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے آزاد کشمیر میں زلزلہ کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔