پاکستان کی جانب سے چین کے لئے برآمدات میں اضافہ، درآمدات میں کمی

145
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کی جانب سے چین کو برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست 2018ء کے مہینوں میں چین کو برآمدات سے پاکستان کو 293.431 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.45 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں چین کو برآمدات سے پاکستان کو 290.668 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اسی طرح مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی دوماہ میں چین کو برآمدات سے 237.153 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں چین سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.36 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جولائی اوراگست کے مہینوں میں چین سے سے درآمدات پر پاکستان نے 1.59 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں چین سے درآمدات پر1.72 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔