سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پرحلف اٹھا لیا

81

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پرحلف اٹھا لیا ہے۔ جمعرات کواس حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک مختصر مگر پروقار تقریب ہوئی جس میں جسٹس مشیر عالم نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔ تقریب میںسپریم کورٹ کے ججز، ایڈیشنل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل، سینئر وکلاءاور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔