پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

95

کراچی۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جمعرات کو ہونے والی تقریب رونمائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سری لنکن ٹیم کے کپتان لہیرو تھریمانے نے گولڈن، سلور اور دیگر کئی رنگوں پر مشتمل ٹرافی پر سے پردہ اٹھایا۔