محکمہ موسمیات نے اتوارسے منگل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ مزیدبارشوں کی پیشگوئی کردی

371

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے اتوارسے منگل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ مزیدبارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے,اس دوران مظفر آباد سمیت کشمیر کے تمام اضلاع میں کہیں کہیں،پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان ، بہاولپور میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے اضلاع مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، دیر ، سوات ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، ڈی آئی خان اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان میں قلات اور خضدار میں بھی چند مقامات پرتیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور اس دوران ملتان ، بہاولپور ڈویژنز کے اضلاع میں بعض مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی ا مکان ہے تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق آج( پیر کے روز) مظفر آبادسمیت کشمیر کے تما م اضلاع ، بالائی /وسطی پنجاب کے تمام اضلاع بشمول سرگودھا، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ،گجرات،ساہیوال اور اسلام آباد میں اکژمقامات پر جبکہ ملتان ، ڈی جی خان کے اضلاع میں کہیں کہیںاور بہاولپور کے اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختو نحوا کے اضلاع بشمول مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد میں اکثر مقامات پر، جبکہ پشاور، مردان کے اضلاع میں کہیں کہیں اور باقی تمام ضلاع بشمول کوہاٹ،پاراچنار،لکی مروت، بنوں ،ٹا نک، ڈی آئی خان اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر ، با لائی /وسطی پنجاب، ہزارہ ڈویژن کے اضلاع اور اسلام آبادمیں بعض مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔